ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع کے تعلقہ جات میں لوک عدالت کا قیام : 7817معاملات کا تصفیہ

اترکنڑا ضلع کے تعلقہ جات میں لوک عدالت کا قیام : 7817معاملات کا تصفیہ

Sun, 19 Dec 2021 20:27:11    S.O. News Service

کاروار:19؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع کے مختلف مقاما ت پر سنیچر کو منعقدہ لوک عدالت میں کل 7817معاملات کو آپسی رضامندی سے  حل کیا گیا ہے۔ حالیہ برسوں میں حل کئے گئے معاملات کی یہ بہت بڑی تعداد ہے۔

کونکن ریلوے کےلئے حصول کی گئی زمینات کو معاوضہ تقسیم کئے جانے کے متعلق کاروار، انکولہ، کمٹہ ، ہوناور اور بھٹکل کی عدالتوں میں 35معاملات درج کئے گئے تھےجنہیں لوک عدالت میں حل کرلیاگیا  ہے۔ جن کی زمینات حاصل کی گئی تھیں انہیں معاوضہ اداکیاگیا ہے۔ ازدواجی زندگی میں ناراضگی کے چلتے تین معاملات تھے ، یہاں میاں بیوی کی کونسلنگ کی گئی تو دونوں آپسی رضامندی سے زندگی گزارنے پراتفاق کرلئے ہیں۔ عدالت میں سنوائی شروع ہونے سےپہلے ہی کاروار کے  37معاملات کا تصفیہ ہوا۔ ضلع کے مختلف تعلقہ جات کی عدالتوں میں کئی سارے معاملات کاتصفیہ ہونےکی ضلع قانونی خدمات بورڈ کے صدر اور منصف سی راج شیکھر نے جانکاری دی ہے ۔


Share: